QR CodeQR Code

فوجی اور جاسوسی کے شعبوں میں

مصر اور غاصب صیہونی حکومت کی قربتیں بڑھنے لگیں، سابقہ اسرائیلی سفارتکار

20 Aug 2018 15:10

مصر اور اسرائیل کے روابطہ انتہائی نزدیک ہو چکے ہیں۔ اسحاق لیوانون کے مطابق دونوں ممالک کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس کے شعبوں کے درمیان روابط میں گذشتہ سالوں کی نسبت بہت زیادہ ترقی ہوئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مصر میں جنرل السیسی نے اخوان المسلمین کی حکومت کا تختہ الٹ کر محمد مرسی کو جیل میں بند کر دیا تھا۔ السیسی کی حکومت اسرائیل کیلئے تزویراتی اہمیت کی حامل ہے۔ غاصب صیہونی حکومت کے سابق سفیر اسحاق لیوانون نے قاہرہ اور تل ابیت کے بڑھتے ہوئے روابط اور دونوں حکومتوں کے درمیان پیدا ہونے والی قربتوں سے پردہ اٹھایا ہے۔ قاہرہ میں اسرائیل کے سابق سفیر کا کہنا ہے کہ اس وقت مصر اور اسرائیل کے درمیان فوجی اور انٹیلیجنس کے شعبے میں انتہائی اعلی درجے کے روابطہ موجود ہیں۔ موجودہ صورتحال حتی اس زمانے سے بھی قابل مقائسہ نہیں ہے جب دونوں ممالک نے کیمپ ڈیوڈ میں امن معاہدے پر دستخط کر رکھے تھے۔
 
واضح رہے کچھ عرصہ قبل صیہونی حکومت کے عبری زبان کے اخبار نے بھی غاصب اسرائیل کے وزیر اعظم اور مصر کے صدر کے مابین ہونے والی خفیہ ملاقات کے بارے میں بات کی تھی۔ اس ملاقات کا مقصد غزہ کی صورتحال پر گفتگو کرنا تھا۔ صیہونی حکومت کے وزیراعظم نیتن یاھونے بھی کہا ہے کہ ہمیں امید ہے ہم مصر کی مدد کے ساتھ غزہ کا مسئلہ حل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے!


خبر کا کوڈ: 745568

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745568/مصر-اور-غاصب-صیہونی-حکومت-کی-قربتیں-بڑھنے-لگیں-سابقہ-اسرائیلی-سفارتکار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org