0
Monday 20 Aug 2018 15:56

فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین عید پر بھی تنخواہ سے محروم

فاٹا ہیلتھ پراجیکٹ ملازمین عید پر بھی تنخواہ سے محروم
اسلام ٹائمز۔ فاٹا سیکرٹریٹ ہیلتھ پراجیکٹس ملازمین کا عیدالاضحیٰ کے موقع پر بھی تنخواہ نہیں ملی، ملازمین کی تنخواہیں دو ماہ سے بند ہیں۔ ایسوسی ایشن صدر جمشیر آفریدی اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر آصف نے کہا ہے کہ موبائل ہسپتال و فری میڈیکل کیمپ کے ملازمین کو 2 ماہ سے تنخواہیں نہ ملنے پر وہ فاقہ کشی پر مجبور ہوگئے ہیں۔ عید کے موقع پر تمام پراجیکٹس ملازمین کی تنخواہیں اور پی سی ون ریلیز کیا جائے۔ انہوں نےکہا کہ تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے پر فاٹا سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرینگے۔
خبر کا کوڈ : 745584
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش