0
Monday 20 Aug 2018 17:55

لاہور پولیس نے عیدالاضحی کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا

لاہور پولیس نے عیدالاضحی کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا
اسلام ٹائمز۔ لاہور پولیس نے عیدالاضحی کے موقع پر امن و امان کو برقرار رکھنے کیلئے سکیورٹی پلان جاری کر دیا ہے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ  سکیورٹی پلان کے مطابق 14 ایس پیز، 40 ڈی ایس پیز، 88 انسپکٹرز اور 10 ہزار سے زائد پولیس اہلکار فرائض سر انجام دینگے، شہر کی تمام مساجد کو 3 کیٹگریز اے، بی اور سی میں تقسیم کیا گیا ہے، پولیس افسران و اہلکار مارکیٹوں، بس سٹینڈز اور مویشی منڈیوں میں فرائض سر انجام دینگے۔ شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ لاہوریے شہر کی ساڑھے 4 ہزار سے زائد مساجد اور 208 کھلے مقامات پر عیدالاضحی کی نماز ادا کرینگے، عیدالاضحی کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس، سپیشل سرچ یونٹ، ڈولفن سکواڈ اور پیرو کے پولیس اہلکار بھی فرائض سرانجام دینگے، ڈولفن سکواڈ اور پیرو شہر کی اہم شاہراؤں پر موثر گشت کو یقینی بنائیں گے۔ ڈی آئی جی آپریشنز لاہور کا کہنا تھا کہ عیدالاضحی کے موقع پر پارکوں اور قبرستانوں میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں، حساس مساجد اور کھلے مقامات پر ادائیگی نماز کے دوران سخت مانیٹرنگ کی جائے گی، پولیس اہلکاروں کو مویشی منڈیوں، بس ٹرمینلز اور مارکیٹوں کے علاوہ تفریحی مقامات پر مشکوک افراد پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ شہزاد اکبر نے کہا کہ لاہور پولیس کے تمام افسران و اہلکار ’’آپ عبادت کریں ہم حفاظت کرینگے‘‘ کے جذبہ کے تحت عیدالاضحی پر فرائض سر انجام دینگے۔
خبر کا کوڈ : 745587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش