QR CodeQR Code

اپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں خود برداشت کرتا تھا، نواز شریف

20 Aug 2018 17:37

احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے سماعت کی جس میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل ایک ساتھ چلانے کا فیصلہ دیا۔ انہیں سخت سکیورٹی میں آج احتساب عدالت پیش کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم محمد نواز شریف نے کہا ہے کہ اپنے دور حکومت میں وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات میں خود برداشت کرتا تھا۔ احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات وہ خود برداشت کرتے تھے اور خرچے سے متعلق چیکس بھی موجود ہیں۔ عید الاضحٰی جیل سے باہر گزارنے کے سوال پر نواز شریف نے بے ساختہ کہا کہ اللہ آپ کی زبان مبارک کرے۔ ملک کے تین بار وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو سخت سکیورٹی میں آج احتساب عدالت پیش کیا گیا۔ احتساب عدالت نمبر دو کے جج ارشد ملک نے سماعت کی جس میں نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا ٹرائل ایک ساتھ چلانے کا فیصلہ دیا۔
 


خبر کا کوڈ: 745607

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745607/اپنے-دور-حکومت-میں-وزیراعظم-ہاؤس-کے-اخراجات-خود-برداشت-کرتا-تھا-نواز-شریف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org