0
Monday 20 Aug 2018 19:01

تخت لاہور سے 10 سال بعد فرعونیت کا خاتمہ ہوا ہے، علامہ مبارک موسوی

تخت لاہور سے 10 سال بعد فرعونیت کا خاتمہ ہوا ہے، علامہ مبارک موسوی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹری جنرل پنجاب علامہ مبارک علی موسوی نے لاہور میں تقریب سے خطاب میں پنجاب کے نومنتخب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ 10 سال بعد تخت لاہور کے فرعونوں کی فرعونیت کا آج خاتمہ ہوگیا، جس پر پنجاب کی عوام اور پاکستان تحریک انصاف مبارک کی مستحق ہے، عمران خان ہمیشہ تبدیلی کی بات کرتے رہے اور آج پنجاب کے پسماندہ علاقے سے وزیراعلیٰ منتخب کروانا بہت بڑی تبدیلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی میڈیا ایسے شخص کیخلاف پروپیگنڈا کر رہا ہے، جس کے علاقے میں پینے کا پانی تک میسر نہیں، میڈیا پروپیگنڈا کرنے کی بجائے قلات بھارتی کے قبائلی علاقے میں اپنی میڈیا ٹیمیں بھیج کر حقیقت کا پتہ لگائے۔ علامہ مبارک علی موسوی کا کہنا تھا کہ ہمیں لسانی بنیادوں پر نفرت انگیزی سے گریز کرنا چاہیے، تونسہ شریف سے وزیراعلیٰ کا منتخب ہونا سرائیکی خطے کی محرومیوں کا ازالہ ثابت ہوگا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ عثمان بزدار اپنے علاقے سمیت پنجاب کی عوام کی خدمت اور پنجاب کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 745629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش