QR CodeQR Code

افغان حکومت کا آج سے 3 ماہ کیلئے طالبان سے جنگ بندی کا اعلان

20 Aug 2018 19:58

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش کی ہے، جنگ بندی کی پیشکش آج سے 12 ربیع الاول تک 3 ماہ کے لئے کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ افغان حکومت نے عید الاضحٰی  کے موقع پر آج سے 21 نومبر تک 3 ماہ کے لئے طالبان سے جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب طالبان کی طرف سے چار روزہ جنگ بندی کا حتمی اعلان ہیبت اللہ اخوند زادہ کی طرف سے کیا جائے گا، تاہم طالبان نے عیدالاضحٰی پر سیکڑوں قیدیوں کی رہائی کا اعلان کیا ہے۔ عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدر اشرف غنی نے طالبان کو 3 ماہ کی جنگ بندی کی پیش کش کی ہے، جنگ بندی کی پیشکش آج سے 12 ربیع الاول تک 3 ماہ کے لئے کی گئی ہے۔ افغان صدر کے مطابق مشروط جنگ بندی اُس وقت تک جاری رہے گی جب تک طالبان جنگ بندی کا احترام کریں گے۔ افغان حکام کے مطابق یہ سیزفائر صرف طالبان کے ساتھ کیا گیا ہے، اس میں اسلامک اسٹیٹ (داعش) سمیت دیگر شدت پسند گروپ شامل نہیں ہیں۔


خبر کا کوڈ: 745639

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745639/افغان-حکومت-کا-آج-سے-3-ماہ-کیلئے-طالبان-جنگ-بندی-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org