QR CodeQR Code

آصف زرداری کی منی لانڈرنگ کیس میں گرفتار قریبی ساتھیوں حسین لوائی اور انور مجید سے ملاقات

20 Aug 2018 20:08

سابق صدر مملکت کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ان کی آمد کے موقع پر اسپتال میں عام لوگوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر مملکت، پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین و رکن قومی اسمبلی آصف علی زرداری نے کراچی کے قومی ادارہ برائے امراض قلب میں اپنے قریبی ساتھیوں اور منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ملزم حسین لوائی اور انور مجید سے ملاقات کی ہے۔ آصف زرداری کے دورے کے موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے، ان کی آمد کے موقع پر اسپتال میں عام لوگوں کو داخل ہونے سے روک دیا گیا۔ آصف زرداری نصف گھنٹے اسپتال میں موجود رہے اور حسین لوائی اور انور مجید سے ملاقات و عیادت کی۔


خبر کا کوڈ: 745641

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745641/آصف-زرداری-کی-منی-لانڈرنگ-کیس-میں-گرفتار-قریبی-ساتھیوں-حسین-لوائی-اور-انور-مجید-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org