0
Monday 20 Aug 2018 20:26

پاراچنار شہر میں منگل قبیلے کے ایک شخص کو دیرینہ دشمنی پر قتل کر دیا گیا

پاراچنار شہر میں منگل قبیلے کے ایک شخص کو دیرینہ دشمنی پر قتل کر دیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پاراچنار شہر میں منگل قبیلے کے ایک شخص نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے قبیلے کے ایک دوسرے شخص کو قتل کردیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق ضلع کرم کے سرحدی علاقے تری منگل سے تعلق رکھنے والے منگل قبیلے کے عثمان نامی ایک شخص نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر فائرنگ کرکے اپنے ہی قبیلے کے دوسرے شخص عبداللہ ولد سلطان کو ٹی ٹی پستول سے گولیاں مار کر قتل کر دیا۔ پولیٹیکل حکام کے مطابق واقعہ پاراچنار شہر کے معروف بازار جیل روڈ میں پیش آیا، جہاں عبداللہ عید کی خریداری میں مصروف تھاکہ اس دوران موٹر سائیکل سوار عثمان نے ان پر 32 بور پستول سے فائرنگ کرکے فرار ہونے کی کوشش کی۔ جس پر سٹی محرر اشتیاق حسین نے بروقت کاروائی کرکے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرکے جیل منتقل کردیا۔
خبر کا کوڈ : 745644
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش