0
Monday 20 Aug 2018 21:49

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول اشتہاری قرار

لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کیس، ایم کیو ایم کے کنوینئر خالد مقبول اشتہاری قرار
اسلام ٹائمز۔ لاؤڈ اسپیکر ایکٹ خلاف ورزی کیس میں عدالت نے ایم کیو ایم کے رہنماؤں خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، کنور نوید اور حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دیدیا۔ کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں لاؤڈ اسپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جس میں کہا گیا کہ ملزمان کے گھروں پر چھاپے مارے، متعلقہ تھانوں میں اشتہار آویزاں کئے جن میں کہا گیا کہ ملزم روپوش ہوگئے ہیں، تاہم ملزمان پیش نہ ہوئے، جب کہ حیدر عباس رضوی بیرونِ ملک فرار ہوگئے ہیں، ملزمان کی گرفتاری ممکن نہیں لہذا انہیں اشتہاری قرار دیا جائے۔

عدالت نے متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینئر اور وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی، نسرین جلیل، کنور نوید اور حیدر عباس رضوی کو اشتہاری قرار دیتے ہوئے ملزمان کی منقولہ و غیر منقولہ جائیداد ضبط کرنے کا حکم دیا ہے۔ مقدمے میں نامزد میئر کراچی وسیم اختر اور ڈاکٹر فاروق ستار ضمانت پر ہیں، دونوں پر 5 ستمبر کو فردِ جرم عائد کئے جانے کا امکان ہے جب کہ خالد مقبول صدیقی وفاقی وزیر برائے آئی ٹی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745647
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش