0
Monday 20 Aug 2018 22:28

عمران خان نے کشمیر کا ذکر نہ کر کے بھارت کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی ملتان

عمران خان نے کشمیر کا ذکر نہ کر کے بھارت کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، پیپلزپارٹی ملتان
اسلام ٹائمز۔ پیپلزپارٹی ضلع ملتان کے سیکرٹری اطلاعات و ترجمان جنوبی پنجاب چوہدری محمد یسین نے عمران خان کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان کی باتیں ایک دیوانے کا خواب ثابت ہوں گی، عمران خان نے کشمیر کا ذکر نہ کر کے بھارت کو خوش کرنے کی ناکام کوشش کی ہے، کشمیر آج بھی پاکستان کی شہ رگ ہے، کشمیری بھائیوں کا خون جلد انقلاب لائے گا، عمران خان نے اپنی تقریر میں مزدور کا کہیں ذکر نہیں کیا، اس ملک کے مزدور ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں، ہمارے ملک کی خواتین کے حوالے سے عمران خان نے کوئی بات نہ کر کے مایوس کیا ہے، خارجہ پالیسی پر کوئی بیان نہ دے کر عمران خان نے ثابت کیا ہے کہ وہ ایک غیر سیاسی شخصیت ہیں، عمران خان کے پالیسی میکرز اس کے ساتھ مخلص نہیں ہیں، عمران خان نے ہماری اقلیتی برادری کو نمائندگی نہ دے کر ثابت کر دیا ہے کہ وہ ان کو عزت کے قابل ہی نہیں سمجھتے، بلوچستان کے بڑھتے ہوئے مسائل پر کوئی بات نہیں کی گئی، عمران خان صرف اپنے مخالفین کو نشانہ بنانے کی بات کرتے رہے، پیپلزپارٹی عمران خان کے فیصلہ کی مکمل حمایت کرے گی جو قوم و ملک کے مفاد میں ہوگا، کچھ قوانین پیپلزپارٹی کو دیوار کے ساتھ لگانے کی ناکام کوشش میں مصروف ہیں، پارٹی قیادت کے خلاف جھوٹے مقدمات بنانے کی پلاننگ کی جا رہی ہے، جو کسی صورت میں کامیاب نہیں ہو سکتی۔
خبر کا کوڈ : 745655
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش