0
Monday 20 Aug 2018 22:35

عمران خان کا ایجنڈا اور پرویز مشرف والا ماضی کا سات نکاتی ایجنڈا ایک ہیں، نثار احمد کھوڑو

عمران خان کا ایجنڈا اور پرویز مشرف والا ماضی کا سات نکاتی ایجنڈا ایک ہیں، نثار احمد کھوڑو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے آئین سے غداری کرنے والے آمر پرویز مشرف کے خلاف ایجنڈے میں کوئی چیز شامل نہیں کی ہے، عمران خان قوم کو بتائیں کہ آئین سے غداری کرنے والے آمر کو مقدمے میں کب کٹہرے میں لائیں گے؟ عمران خان آئین سے غداری کے ملزم آمر پرویز مشرف کے خلاف بات نہ کرکے آئین سے غداری کرنے والے کے سہولت کار بنے ہیں جس کے لئے وہ قوم کے مجرم ہیں، ان کی کابینہ میں متعدد وزراء آمر پرویز مشرف کی کابینہ کے ہیں۔ لاڑکانہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تمام مسائل کی جڑ آئین سے غداری ہے، عمران خان کا ایجنڈا اور پرویز مشرف کا ماضی کا سات نکاتی ایجنڈا ایک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قوم اب صرف عمران خان کے 96 دن کے ایجنڈے کا انتظار کرے گی، دیکھیں گے کہ عمران خان اپنے 100 دن کی ایجنڈا میں کیا کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے ماضی میں پرویز مشرف کے غیر آئینی صدر کی حمایت کی، عمران خان کی تقریر اور قوم سے خطاب نے مایوس کیا ہے، عمران خان اور ان کی جماعت نے آمر پرویز مشرف کے غیر آئینی ریفرنڈم کی مہم چلائی۔ انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان کی باتیں کرنے والے عمران خان آمر پرویز مشرف کی صف میں کھڑے ہونے والے شخص ہیں، عمران خان نے آمر کی گود میں بیٹھ کر پرورش لی، عمران خان کی آمر کی گود میں پرورش نہ لینے کی باتوں پر ہنسی آتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 745659
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش