QR CodeQR Code

ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اور اسکے کارکنان تحریک کا اثاثہ ہیں، کنور نوید جمیل

20 Aug 2018 22:45

پارٹی میں دوبارہ شمولیت اختیار کرنیوالے کارکنان کی واپسی پر خصوصی گفتگو میں ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ ہمارے اعلان کے بعد مسلسل دوسری جماعتوں سے تحریکی ساتھیوں کی واپسی ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد اور اس کی نظریاتی سیاست کی کامیابی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر کنور نوید جمیل نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک سمندر ہے اور اس کے کارکنان تحریک کا اثاثہ ہیں، ہمارے اعلان کے بعد مسلسل دوسری جماعتوں سے تحریکی ساتھیوں کی واپسی ایم کیو ایم پاکستان پر اعتماد اور اس کی نظریاتی سیاست کی کامیابی ہے۔ انہوں نے یہ بات پاکستان پیپلز پارٹی اور پاک سر زمین پارٹی سے ایم کیو ایم میں شمولیت کرنے والوں اور واپس آنیوالے متعدد ساتھیوں اور خواتین کارکنان کی واپسی پر خصوصی گفتگو میں کہی۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی اراکین فرقان اطیب، عبدالقادر خانزادہ و دیگر شامل تھے۔ شمولیت کرنے والوں میں پاکستان پیپلز پارٹی یو سی 41 کی صدر افشین نے 21 خواتین کے ہمراہ، پی ایس پی کی ٹاؤن ممبر مسز افیق، انچارج نصرت خالد اور 12 خواتین نے شمولیت کا اعلان کیا، جبکہ لیاقت آباد سیکٹر کے ٹاؤن ممبر پی ایس پی انوار، یوسی 41 کے عزیز اور دانش کے علاوہ متعدد ساتھیوں نے ایم کیو ایم پاکستان میں واپس شمولیت اختیار کرتے ہوئے پارٹی پر مکمل اعتماد اور بھرپور انداز میں کردار ادا کرنے کا عندیہ دیا۔


خبر کا کوڈ: 745660

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745660/ایم-کیو-ایک-سمندر-ہے-اور-اسکے-کارکنان-تحریک-کا-اثاثہ-ہیں-کنور-نوید-جمیل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org