QR CodeQR Code

عمران خان 100 روزہ پروگرام میں کراچی کو ترجیح دیں، پاک سرزمین پارٹی

20 Aug 2018 23:23

اپنے ایک بیان میں پی ایس پی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا کہ حکومت نے ایم کیو ایم یا کسی اور کے ساتھ کھڑے ہو کر اقتدار کے مزے لوٹنے کی کوشش کی، تو کراچی کے شہریوں کو لیکر اٹھ کھڑے ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ پاک سرزمین پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر آصف حسنین نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی حکومت کے پہلے 100 روزہ پروگرام میں کراچی کو ترجیحی بنیاد پر شامل کریں، نیت ہو تو اس شہر میں ٹرانسپورٹ اور پانی سمیت بہت سے بنیادی مسائل حل کئے جا سکتے ہیں، پی ٹی آئی کی جانب سے صدر پاکستان کیلئے عارف علوی کو نامزد کرنا، جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں، خوش آئند ہے، پی ایس پی اس فیصلے کا خیر مقدم کرتی ہے۔ اپنے ایک بیان میں آصف حسنین نے کہا ہے کہ پی ایس پی کو عام انتخابات میں سازش کے تحت ہرایا گیا، اس کے باوجود ہم چاہتے ہیں کہ نئی حکومت عوامی مسائل کے حل کیلئے اپنی توانائیاں صرف کرے، کراچی کے مسائل کیلئے پی ایس پی کے پاس جامع پلان تیار ہے، حکومت سازی کا مرحلہ مکمل ہونے کے بعد ہم نامزد صدر پاکستان عارف علوی، جو کراچی سے تعلق رکھتے ہیں اور نامزد گورنر سندھ عمران اسمٰعیل کے سامنے کراچی کے شہریوں کے مسائل اور اسکا حل رکھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ایم کیو ایم یا کسی اور کے ساتھ کھڑے ہو کر اقتدار کے مزے لوٹنے کی کوشش کی، تو کراچی کے شہریوں کو لیکر اٹھ کھڑے ہونگے۔


خبر کا کوڈ: 745661

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745661/عمران-خان-100-روزہ-پروگرام-میں-کراچی-کو-ترجیح-دیں-پاک-سرزمین-پارٹی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org