0
Monday 20 Aug 2018 23:34

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر

نوازشریف، مریم اور صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر
اسلام ٹائمز۔ ہائیکورٹ نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ مؤخر کردیا گیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کی درخواستوں پر سماعت کی۔ اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر سردار مظفر نے دلائل میں کہا کہ عدالتی احکامات کے مطابق شق وار جواب جمع کرادیا ہے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے ٹرائل کورٹ کے فیصلے کو پڑھا ہے جبکہ شواہد کو غور سے اور باریکی سے دیکھنا ہوگا، یہ آف شور کمپنیوں کا کیس ہے، ہم کوئی آبزرویشن نہیں دینا چاہتے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کی سزا معطلی کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا جسے آج سنائے جانے کا امکان تھا تاہم عدالت نے فیصلہ مؤخر کرتے ہوئے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اپیلوں کی سماعت کے ساتھ درخواستوں کو مقرر کرنے کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن (ر) صفدر کو مجرم قرار دیتے ہوئے نواز شریف کو 10 سال قید بامشقت اور 80 لاکھ برطانوی پاؤنڈ جرمانہ، مریم نواز کو 7 سال قید اور 20 لاکھ پاؤنڈ جرمانہ جب کہ کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی تھی۔
 
خبر کا کوڈ : 745662
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش