QR CodeQR Code

پی ڈی پی کے درپردہ حمایتی غلط بیان بازی سے باز آئیں، شیخ مصظفٰی کمال

21 Aug 2018 11:20

نیشنل کانفرنس نے اس قانون کی اہمیت اور افادیت کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ایک جانکاری اور احتجاجی مہم چلائی اور آئین کی اس دفعہ کو ختم کرنے کی سازشوں کا بھی انکشاف کیا۔


اسلام ٹائمز۔ دفعہ 35 اے کے دفاع میں کشمیر کی مین سٹریم پارٹیوں نے یک زبان ہوکر عوام کو متحدہ طریقے سے اپنا احتجاج درج کرنے کی اپیل کی ہے۔ مین سٹریم پارٹیوں میں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اور عوامی نیشنل کانفرنس نے اس خصوصی دفعہ کے تحفظ کیلئے قانونی و آئینی سطح پر لڑائی لڑنے کے ساتھ ساتھ عوامی مہم چلانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔ نیشنل کانفرنس کے معاون جنرل سکریٹری ڈاکٹر شیخ مصطفٰی کمال نے پارٹی ہیڈکوارٹر سرینگر میں عہدیداران اور کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دفعہ 35 اے آج اس لئے موضوعِ بحث بنا ہوا ہے کیونکہ نیشنل کانفرنس نے اس قانون کی اہمیت اور افادیت کو گھر گھر پہنچانے کیلئے ایک جانکاری اور احتجاجی مہم چلائی اور آئین کی اس دفعہ کو ختم کرنے کی سازشوں کا بھی انکشاف کیا۔

انہوں نے کہا کہ آج آئین ہند کی اس دفعہ کی اہمیت کشمیر کا ادنیٰ سے ادنیٰ انسان بھی جان گیا ہے اور اس کے دفاع کیلئے کوئی بھی قربانی دینے کیلئے تیار ہے۔ لکھن پور سے لداخ تک عوام الناس متحد ہوکر جموں و کشمیر کی خصوصی پوزیشن کی ضامن اس دفعہ کیخلاف ہورہی سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔ چھوٹی بڑی سیاسی، سماجی، دینی تنظیموں، ٹریڈرس، سول سوسائٹی، بار ایسوسی ایشنز، ملازم انجمنیں نیز ریاست کے تینوں خطوں کے اکثریتی عوام نے دفعہ 35 اے کے ساتھ کسی بھی قسم کی چھیڑ خوانی کے برے نتائج کا الٹی میٹم پہلے ہی دے رکھا ہے اور اس قانون کے دفاع کیلئے کسی بھی قربانی سے گریز نہ کرنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 745689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745689/پی-ڈی-کے-درپردہ-حمایتی-غلط-بیان-بازی-سے-باز-ا-ئیں-شیخ-مصظف-ی-کمال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org