0
Tuesday 21 Aug 2018 10:28

قبائلی اضلاع میں بدامنی کے دوران متاثرہ مکانات کے مالکان کیلئے مزید 14 ارب روپے جاری

قبائلی اضلاع میں بدامنی کے دوران متاثرہ مکانات کے مالکان کیلئے مزید 14 ارب روپے جاری
اسلام ٹائمز۔ وفاقی حکومت نے قبائلی اضلاع میں بدامنی کے خلاف مختلف فوجی آپریشنوں کے دوران متاثرہ مکانات کے مالکان کیلئے مزید 14 ارب روپے جاری کر دیے۔ ذرائع کے مطابق ایف ڈی ایم اے حکام نے کہا ہے کہ اس سلسلے میں جنوبی و شمالی وزیرستان سمیت اورکزئی، کرم اور خیبر میں سروے کیا جا رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مکمل تباہ مکانات کے مالکان کو 4، 4 لاکھ روپے جبکہ جزوی طور پر متاثرہ مکانات کے مالکان کو فی کس ایک لاکھ 60 ہزار روپے دیے جائیں گے۔ ایف ڈی ایم اے حکام کے مطابق اس رقم سے متاثرین اپنے مکانات دوبارہ تعیر کرنے اور ایک نئی زندگی شروع کرنے کے قابل ہو جائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745698
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش