0
Tuesday 21 Aug 2018 10:43

پشاور، دہشت گردی اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار

پشاور، دہشت گردی اور اغواء کے مقدمات میں مطلوب خطرناک ملزم گرفتار
اسلام ٹائمز۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور نے اغوا برائے تاوان کی وارداتوں میں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا، جسے مزید تفتیش کیلئے متعلقہ پولیس کے حوالے کردیا گیا۔ محکمہ انسداد دہشت گردی پشاور ہیڈ کوارٹر سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ روز ایک کارروائی کے دوران خطرناک اغوا کار شاہ زلی ولد جنت گل ساکن ٹیلہ بند کو گرفتار کرلیا گیا۔ بیان کے مطابق گرفتار اغوا کار نے سال 2007ء میں دیگر ساتھیوں کی مدد سے شاہ سعود اور رحمداد ساکنان متنی کو اغوا کیا تھا اور بعد ازاں ان کے اہل خانہ سے 6 لاکھ روپے تاوان وصول کرکے انہیں چھوڑ دیا تھا۔ بیان میں بتایا گیا ہے کہ ملزم کو مزید تفتیش کیلئے تھانہ متنی پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745701
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش