0
Tuesday 21 Aug 2018 11:30

شوکت علی یوسفزئی خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مقرر

شوکت علی یوسفزئی خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان مقرر
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر شوکت علی یوسف زئی کو صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ صوبائی حکومت کی طرف جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق وزیراعلٰی محمود خان نے سابق رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسف زئی کو فوری طور پر صوبائی حکومت کا ترجمان مقرر کر دیا گیا ہے۔ شوکت علی یوسف زئی کا شمار پارٹی کے سینئر رہنماؤں میں ہوتا ہے جو پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری کے ساتھ ساتھ مرکزی کابینہ میں بھی کام کر چکے ہیں۔ 2013ء میں وہ پی کے 2 سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے اور بعدازاں صوبائی وزیر بھی رہے۔ گذشتہ صوبائی حکومت کے آخری دنوں میں بھر پور انداز میں حکومت کی ترجمانی کے فرائض انجام دیئے۔ نئی ذمہ داریوں کے حوالہ سے رابطہ پر شوکت یوسف زئی نے بتایا کہ وہ اللہ تعالی کے بعد اپنی پارٹی قیادت اور وزیراعلٰی محمود خان کے شکر گزار ہیں اور انشاء اللہ ان کی توقعات پر اُترنے کی کوشش کروں گا۔ انہوں نے کہا کہ پہلے بھی یہ ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائی تھیں اور آئندہ بھی اسی طرح نبھانے کی کوشش کروں گا۔ صوبائی حکومت اور وزیراعلٰی کے مثبت اقدامات کو سامنے لانے پر پوری توجہ مرکوز رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 745711
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش