QR CodeQR Code

پشاور میں مقیم افغان عوام آج عیدالاضحٰی منا رہے ہیں

21 Aug 2018 11:41

نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع اچنی بالا میں ہوا۔ نماز عید میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، بڑی عید کے موقع پر برادر افغان بھائیوں کیجانب سے افغانستان اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اہل ایمان نے بعد نماز عید فوری طور پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں بڑے پیمانے پر قربانی کا فریضہ انجام دیا۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں مقیم افغان عوام آج عیدالاضحٰی مذہبی جوش و خروش سے منا رہے ہیں۔ نماز عید کا سب سے بڑا اجتماع اچنی بالا میں ہوا۔ نماز عید میں عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی، جبکہ دعا کے بعد افغان عوام آپس میں عید مبارکی دیتے ہوئے گھل مل گئے۔ بڑی عید کے موقع پر برادر افغان بھائیوں کی جانب سے افغانستان اور پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں بھی مانگی گئیں۔ اہل ایمان نے بعد نماز عید فوری طور پر سنت ابراہیمی کی پیروی میں بڑے پیمانے پر قربانی کا فریضہ انجام دیا، جس میں بڑوں کے ساتھ ساتھ بچوں نے بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔


خبر کا کوڈ: 745714

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745714/پشاور-میں-مقیم-افغان-عوام-آج-عیدالاضح-ی-منا-رہے-ہیں

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org