QR CodeQR Code

دہشت گردی سے متاثرہ افراد کا دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے، عمران خان

21 Aug 2018 12:19

دہشتگردی کے شکار افراد کی یاد اور خراج تحسین کے دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان نے پیغام دیا ہے کہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو نہیں بھول سکتے، پاکستان دہشتگردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے، دہشتگردی ہماری روشن خیالی برداشت اور بھائی چارے میں کمی نہیں لاسکی۔


اسلام ٹائمز۔ دہشت گردی کے شکار افراد کی یاد اور خراج تحسین کے دن کے موقع پر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے پیغام دیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کا دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے۔ وہ آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو نہیں بھول سکتے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے۔ دہشت گردی کے شکار افراد کی یاد اور خراج تحسین کے دن کے موقع پر وزیراعظم عمران خان نے پیغام دیا ہے کہ جن افراد کو دہشت گردی سے نقصان ہوا ان کو حکومت پاکستان خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ یہ دن اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں کیلئے اظہار تشکر کا بھی دن ہے۔ پاکستان دہشت گردی کا سب سے زیادہ شکار ہوا ہے۔ ملک کے ہزاروں افراد نے دہشت گردوں کے ہاتھوں جان گنوائی ہے۔ وزیراعظم کا کہنا تھا کہ دہشت گردی سے متاثرہ افراد کا دن پہلی دفعہ منایا جا رہا ہے۔ اس موقع پر ہم آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کو نہیں بھول سکتے۔ تمام نقصان کے باجود ہمارے حوصلے ابھی بھی جوان ہیں۔ دہشت گردی سے متاثرہ بے گھر افراد کی ہر ممکن مالی مدد بھی کی گئی ہے۔ دہشت گردی ہماری روشن خیالی برداشت اور بھائی چارے میں کمی نہیں لا سکی۔ بین الاقوامی طور پر دہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششوں کو تیز کرنا ہوگا۔


خبر کا کوڈ: 745718

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745718/دہشت-گردی-سے-متاثرہ-افراد-کا-دن-پہلی-دفعہ-منایا-جا-رہا-ہے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org