0
Tuesday 21 Aug 2018 12:28

بلوچستان کابینہ میں من پسند وزارتوں کیلئے اراکین کی کوششیں تیز

بلوچستان کابینہ میں من پسند وزارتوں کیلئے اراکین کی کوششیں تیز
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان کی کابینہ کا اعلان عید کے بعد ہونے کے امکان کے بعد ارکان صوبائی اسمبلی نے اپنی اپنی پسند کے محکمے حاصل کرنے کیلئے کوششیں تیز کر دی ہیں اور وزیراعلٰی بلوچستان سے براہ راست رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال عالیانی کے اتحادیوں میں شامل پشتون ارکان صوبائی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ ان کے چار وزیر اس وقت وزیراعلٰی کے حامی اور اتحادی ہیں۔ اگر یہ چاروں کو اچھی وزارتیں دی جائیں گی تو وہ حلف اٹھائیں گے، ورنہ ایک ایک وزیر حلف نہیں اٹھائیگا۔ دوسری جانب وزیراعلٰی بلوچستان کی جام کمال عالیانی کا اپنے اتحادیوں سے بھی صلاح مشورے کا سلسلہ جاری ہے، جن میں پی ٹی آئی، اے این پی، ایچ ڈی پی، بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) اور دیگر پارلیمانی پارٹیوں سمیت اپنی پارٹی بلوچستان عوامی پارٹی (باپ) کے ارکان اسمبلی اور سینئر رہنماؤں سے بھی صلح مشورہ کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، تاکہ عید کے بعد جسے ہی چھٹیاں ختم ہونگی۔

پہلے مرحلے میں چھ وزراء کو شامل کیا جائے اور باقی دوسرے مرحلے میں وزراء اور منتخب ارکان صوبائی اسمبلی جن کو مشیر بنانا ہے، ان کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعلٰی بلوچستان میر جام کمال نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر منتخب کسی بھی رکن صوبائی اسمبلی جو حالیہ 2018ء یا 2013ء کے الیکشن ہارچکے ہیں، ان میں سے کسی کو بھی کابینہ میں شامل نہیں کیا جائے گا، کیونکہ ان کو شامل کرنے سے ایک طرف تو کابینہ پر سرکاری بوجھ ہوگا اور دوسری طرف حق دار کو ان کا حق نہیں مل سکے گا، جس سے آہستہ آہستہ دوریاں پیدا ہونا شروع ہو جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 745719
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش