QR CodeQR Code

وزیراعظم عمران خان کا خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس طلب

21 Aug 2018 13:12

خیبر پختونخوا حکومت سازی کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کے پی کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا ہے، اجلاس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائیگی، جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان بھی شریک ہونگے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کابینہ کی تشکیل کیلئے آج اجلاس بلا لیا، جس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی، جبکہ وزیراعلٰی محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان کو بھی اسلام آباد طلب کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حکومت سازی کی تشکیل آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے کے پی کابینہ کی تشکیل کیلئے اجلاس آج طلب کر لیا ہے۔ اجلاس میں کابینہ کی حتمی منظوری دی جائے گی جبکہ خیبر پختونخوا کے وزیراعلٰی محمود خان اور نامزد گورنر شاہ فرمان بھی شریک ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کابینہ کیلئے 23 ممبران کا انٹرویو ہوگا، ابتدائی کابینہ 10 وزراء اور 5 مشیروں پر مشتمل ہوگی، تیمور جھگڑا، عاطف خان، شہرام ترکئی کو اہم ذمہ داری ملے گی۔


خبر کا کوڈ: 745724

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745724/وزیراعظم-عمران-خان-کا-خیبر-پختونخوا-کابینہ-کی-تشکیل-کیلئے-آج-اجلاس-طلب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org