0
Tuesday 21 Aug 2018 13:34

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور کا آڈٹ شروع

سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور کا آڈٹ شروع
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں پی آئی اے پشاور کا آڈٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ پی ایس ایم سیکشن کے 5 افسروں کے بیرون ملک جانے پر بھی پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ فنانس ڈیپارٹمنٹ، پی ایس ایم سیکشن، ایچ آر سیکشن اور میڈیکل سیکشن سمیت 12 سے زائد شعبوں کے آڈٹ شروع ہو گئے ہیں۔ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں آڈٹ کیلئے خصوصی ٹیموں نے کام شروع کر دیا ہے، زیادہ تر پی ایس ایم سیکشن کا ریکارڈ حاصل کر لیا گیا ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پشاور سمیت ملک بھر میں پی آئی اے کے دفاتر کا آڈٹ کیا جا رہا ہے۔ پشاور کے بعد سوات، ایبٹ آباد، چترال، ڈیرہ اسماعیل خان اور بنوں میں بھی آڈٹ کیا جائے گا۔ آڈٹ کے سلسلے میں اب تک کے تمام ریکارڈ اور اخراجات وغیرہ کی تفصیلات حاصل کی گئی ہیں، جبکہ اندرونی آڈٹ کا ریکارڈ بھی حاصل کیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745727
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش