0
Tuesday 21 Aug 2018 18:58

متحدہ مجلس عمل کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، شاہ اویس نورانی

متحدہ مجلس عمل کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، شاہ اویس نورانی
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل اور متحدہ مجلس عمل کے ترجمان صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی نے کہا ہے کہ عمران خان چوری کے مینڈیٹ سے وزیراعظم منتخب ہوا ہے، جعلی وزیراعظم نیا پاکستان نہیں بنا سکتا، ن لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی کوششیں غیر جمہوری طرز عمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ مانگے تانگے کی لڑکھڑاتی حکومت عوام کے مسائل حل نہیں کر سکے گی، پیپلز پارٹی کو متحدہ اپوزیشن کے فیصلے سے انحراف نہیں کرنا چایئے تھا، متحدہ اپوزیشن کے متحد رہنے میں سب کا بھلا ہے، پی ٹی آئی کی کٹھ پتلی حکومت اپنے خفیہ سرپرستوں کے ہاتھوں میں یرغمال رہے گی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مختلف سیاسی و دینی شخصیات سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ صاحبزادہ شاہ اویس نورانی نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی نے امپائر کو سیاست میں ملوث کرکے جمہوریت کو داغدار کیا ہے، نئی حکومت سے کوئی اچھی امید وابستہ نہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم جلد دیکھے گی کہ عمران خان کے دعوے اور وعدے کھوکھلے ثابت ہوں گے، پی ٹی آئی نے گالی گلوچ کو فروغ دے کر سیاست کو آلودہ اور پراگندہ کر دیا ہے، متحدہ مجلس عمل کو قائم رکھنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے، اپوزیشن کی بعض جماعتوں کو نیب کے ذریعے خوفزدہ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، نیب کو سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنا افسوسناک ہے۔ جے یو پی کے سیکرٹری جنرل نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نے شہری پر تشدد کرنیوالے ممبر سندھ اسمبلی عمران شاہ کیخلاف کارروائی نہ کرکے قوم کو مایوس کیا ہے، عمران خان کے قول و فعل کا تضاد کھل کر سامنے آ چکا ہے، پی ٹی آئی کیلئے اپنا صدر مملکت منتخب کرانا انتہائی مشکل ہے، چیئرمین سینٹ کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانا خارج از امکان نہیں۔
خبر کا کوڈ : 745769
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش