0
Tuesday 21 Aug 2018 19:06

سندھ پولیس، افسران و اہلکاروں کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنیکا فیصلہ

سندھ پولیس، افسران و اہلکاروں کی مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنیکا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ سندھ پولیس افسران اور اہلکاروں کی مراعات بھی پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینٹرل پولیس آفس کراچی میں آئی جی سندھ امجد جاوید سلیمی کی زیرِ صدارت سندھ پولیس بینوویلنٹ اور ویلفیئر فنڈ بورڈ کے حوالے سے اجلاس ہوا، جس میں سندھ پولیس کی ویلفیئر و مراعات پنجاب پولیس کے مساوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اجلاس میں کیے گیے فیصلے کے تحت شادی گرانٹ کو 10 ہزار سے بڑھا کر 50 ہزار کیا جا رہا ہے، دو بچوں کی شادی کی صورت میں 50، 50 ہزار روپے فی کس ادا کیے جائیں گے، پولیس اہلکاروں کے بچوں کو 65 فیصد نمبرز یا اس سے زائد حاصل کرنے پر 100 فیصد اسکالر شپ دی جائے گی۔

حاضر سروس افسران و اہلکاروں کو قانونی مسائل کے حل کیلئے 5 لاکھ تک کی مالی معاونت فراہم کی جائے گی۔ 25 سال کی ملازمت پر ریٹائرمنٹ گرانٹ 15 ہزار، جبکہ 60 سال کی عمر میں ریٹائرمنٹ گرانٹ 25 ہزار روپے سے بڑھا کر بالترتیب بنیادی تنخواہ تک کر دی گئی۔ مالی طبی امداد کی رقم کو ایک لاکھ سے بڑھا کر 10 لاکھ روپے کر دیا گیا ہے۔ بیوہ فنڈ کو 3 ہزار روپے ماہانہ سے بڑھا کر 5 ہزار روپے کیا جا رہا ہے۔ پولیس ملازمین کی انشورنس کیلئے مختلف کمپنیوں سے رابطے کیے جائیں گے، اس کے علاوہ پولیس ملازمین کی رہائش کیلئے وزیراعلیٰ سندھ سے باقاعدہ درخواست کی جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 745771
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش