QR CodeQR Code

پیپلز پارٹی نے سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے، مراد علی شاہ

21 Aug 2018 21:09

نجی ٹی وی کے مطابق مختلف استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا تھا کہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں، عیدالاضحیٰ کے فوری بعد ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں شروع کردیں گے اور عوام بھی سندھ میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے پچھلے دور حکومت میں سندھ میں لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ریکارڈ ترقیاتی کام کرائے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے پی پی پی کو ایک بار پھر منتخب کیا، پیپلز پارٹی نے انتخابات میں سندھ میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرکے مخالفین کے منہ بند کردیئے ہیں، جو کہتے تھے کہ پی پی پی کمزور یا ختم ہوگئی ہے وہ اب شرمندہ ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق مختلف استقبالیہ تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے سید مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ وہ سندھ کی عوام اور پی پی پی قیادت کے بھی شکر گزار ہیں جنہوں نے ایک بار پھر ان پر اعتماد کیا اور انہیں وزیراعلیٰ سندھ منتخب کیا۔

انہوں نے کہا کہ میرٹ پر سندھ کابینہ تشکیل دی گئی ہے اور سندھ کابینہ میں نئے لوگوں کو بھی شامل کیا گیا ہے اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ عوام کی خدمت کو اپنا شعار بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پہلے سے بھی زیادہ لوگوں کی فلاح و بہبود کے لئے ترقیاتی کام کرانے کے لئے پرعزم ہے اور ان کی ترجیح تعلیم و صحت کے شعبوں کی بہتری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہیں اور وہ عیدالاضحیٰ کے فوری بعد ان مسائل کے حل کے لئے کوششیں شروع کردیں گے اور عوام بھی سندھ میں حقیقی تبدیلی محسوس کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 745781

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745781/پیپلز-پارٹی-نے-سندھ-میں-پہلے-سے-زیادہ-نشستیں-حاصل-کرکے-مخالفین-کے-منہ-بند-کردیئے-مراد-علی-شاہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org