QR CodeQR Code

عیدالاضحٰی، آرمی چیف کی سعودی عرب سے قوم کو مبارکباد

22 Aug 2018 00:35

ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے، چیئرمین جوائنٹ اسٹاف، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے، آرمی چیف نے سعودی عرب میں حج کا فریضہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


اسلام ٹائمز۔ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے افواج پاکستان کی طرف سے تمام پاکستانیوں کو عید الاضحیٰ پر مبارکباد دی ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کے ذریعے افواج پاکستان کی طرف سے ہم وطن پاکستانیوں کے لیے عید پر مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ ڈائریکٹر جنرل آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ نے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ پاکستان کو امن اور ترقی عطا فرمائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق چیئرمین جوائنٹ اسٹاف، نیول چیف اور ائیر چیف نے بھی عید کے موقع پر قوم کو مبارکباد کا پیغام بھیجا ہے۔ آرمی چیف نے سعودی عرب میں حج کا فریضہ ادا کیا ہے جہاں انہوں نے پاکستان میں امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔


خبر کا کوڈ: 745798

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745798/عیدالاضح-ی-ا-رمی-چیف-کی-سعودی-عرب-سے-قوم-کو-مبارکباد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org