0
Wednesday 22 Aug 2018 10:01

جنگلات میں اضافے کیلئے 10 ارب درخت لگائیں گے، بابر اعوان

جنگلات میں اضافے کیلئے 10 ارب درخت لگائیں گے، بابر اعوان
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم کے مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ حکومت جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور جنگلات میں اضافے کے حوالے سے نیا پروگرام متعارف کرا رہی ہے جس کا نام 10بلین سونامی ہے۔ چیف کمشنر آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ حکومت کا کسی کو بلاوجہ تنگ کرنے اور چھیڑنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، اسلام آباد انتظامیہ اور سی ڈی اے پارکس، گرین ایریا اور پلے گراؤنڈ پر ناجائز قبضہ ختم کر کے مذکورہ مقامات کو کلیئرکرے اور اسلام آباد میں نئے سیاحتی مراکز قائم کئے جائیں۔ جن ہاؤسنگ سوسائٹیز نے قبرستان اور پارکوں کیلئے جگہ مختص نہیں کی ان کے این او سی کینسل کئے جائیں۔ وزیراعظم کے مشیر نے کہا عمران خان نے اسلام آباد میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضہ ختم کرانے کے حوالے سے روڈ میپ دیا ہے، اس کا سنگل پوائنٹ ایجنڈا ہے کہ پارکس گرین ایریا اور پلے گراؤنڈزپر ناجائز قبضہ فوری طور پر ختم کرایا جائے۔
 
خبر کا کوڈ : 745806
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش