0
Wednesday 22 Aug 2018 11:59

مردان، قربانی کے جانور کا تنازعہ، 5 افراد قتل

مردان، قربانی کے جانور کا تنازعہ، 5 افراد قتل
اسلام ٹائمز۔ مردان میں دو گروہوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ مردان کے علاقے شیرے کورونہ میں دو گروپوں کے درمیان قربانی کے حوالے سے جھگڑا ہو گیا جو بڑھ کر مسلح تصادم میں بدل گیا، دونوں گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ 5 زخمی ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں فریق آپس میں رشتہ دار ہیں، لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے، زخمیوں میں سے 2 کی حالت تشویشناک ہے۔
خبر کا کوڈ : 745835
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش