0
Wednesday 22 Aug 2018 16:55

آرمی چیف سے سعودی ولی عہد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال

آرمی چیف سے سعودی ولی عہد کی ملاقات، باہمی دلچسپی کےامور پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائم۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں ڈی جی میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ آرمی چیف کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گذشتہ رات منگل کو عشائیہ دیا۔ اس دوران سعودی ولی عہد نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو حج کی ادائیگی پر مبارکباد بھی پیش کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں شخصیات نے علاقائی سلامتی، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی ولی عہد نے پاکستان کی نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات اور حمایت کا اظہار کیا ہے۔ ملاقات میں شہزادہ محمدبن سلمان نے درپیش چیلنجز سے نمٹنے میں پاکستان کی کامیابی کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔ اس موقع پر آرمی چیف نے پاکستان کے لئے نیک خواہشات کے اظہار اور حمایت پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کیا۔

واضح رہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ حج کی ادائیگی کے لئے 19 اگست کو سعودی عرب روانہ ہوئے تھے، اس دوران انہوں نے حج کی سعادت حاصل کی۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی ولی عہد نے ملاقات کی، جس میں پاکستانی عوام کو عید کی مبارکباد دی گئی اور اہل پاکستان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔ بعد ازاں سعودی ولی عہد نے آرمی چیف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا، انہوں نے منٰی میں ہونے والی ملاقات کے دوران پاکستان کی نئی حکومت کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا اور حکومت کے ساتھ مل کر کام کرنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔
خبر کا کوڈ : 745854
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش