QR CodeQR Code

قربانی کے جانوروں کی آلائشیں اٹھانے میں سندھ حکومت کی مدد کرینگے، میئر کراچی

22 Aug 2018 17:09

کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وسیم اختر نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اس کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ساتھ دینگے۔


اسلام ٹائمز۔ میئر کراچی وسیم اختر نے کہا ہے کہ قربانی کے جانوروں کی الائشیں اٹھانے میں سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے میئر وسیم اختر نے کہا کہ کراچی ہمارا شہر ہے اس کو لاوارث نہیں چھوڑیں گے، کراچی کے مسائل کے حل کیلئے سالڈ ویسٹ منیجمنٹ کا ساتھ دیں گے، آلائشیں سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ساتھ اٹھائی جائیں گی، اس اہم کام میں ہم سندھ حکومت کی مدد کریں گے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر آئی ٹی خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایم کیو ایم کے مینڈیٹ پر ہمیشہ ڈاکا پڑتا رہا ہے، مگر اس کے باوجود ووٹ ایم کیو ایم کو ہی ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اپنے اہم اور تاریخی موڑ سے گزر رہا ہے، ایوان میں جو اپوزیشن میں تھے، اب وہ حکومت میں ہیں، تبدیلی کو تاریخ ثابت کرے گی، اللہ کرے ملک میں آنے والی تبدیلی عوام تک بھی پہنچے۔


خبر کا کوڈ: 745855

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745855/قربانی-کے-جانوروں-کی-آلائشیں-اٹھانے-میں-سندھ-حکومت-مدد-کرینگے-میئر-کراچی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org