0
Wednesday 22 Aug 2018 23:32

کراچی میں عیدالاضحٰی کے پہلے دن 10 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی

کراچی میں عیدالاضحٰی کے پہلے دن 10 لاکھ سے زائد جانوروں کی قربانی کی گئی
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں عیدالاضحٰی کے پہلے دن لگ بھگ 10 لاکھ جانوروں کی قربانی کی گئی، سنت ابراہیمی پر عمل پیرا ہونے کے بعد شہری انتظامیہ نے کراچی بھر سے آلائشوں کو اٹھا کر ٹھکانے لگانے کا آپریشن شروع کیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں عیدالاضحٰی کے تین دنوں میں اس بار کم و بیش 20 لاکھ کے لگ بھگ جانوروں کی قربانی کا اندازہ لگایا گیا ہے، جو ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ ہے، انتظامیہ کے مطابق عید کے پہلے روز کم و بیش 10 لاکھ جانوروں کو قربان کیا گیا، انتظامیہ نے سڑکوں، شاہراہوں اور اہم مقامات کو تو صاف کر دیا، لیکن گلی محلوں میں صفائی کا فقدان دکھائی دیا، بالخصوص مضافاتی علاقے نظر انداز کئے گئے، شہر کی اہم شاہراہیں اور سڑکیں تو صاف ہیں، لیکن گلی محلوں اور مضافاتی علاقوں میں اب بھی آلائشیں موجود ہیں۔ کراچی کے جن علاقوں میں اب تک آلائشیں موجود ہیں، ان میں شیریں جناح کالونی، کیماڑی، ہجرت کالونی، مواچھ گوٹھ، بلدیہ، سہراب گوٹھ، اسکیم 33، لیاقت آباد اور لیاری سمیت بیشتر علاقے شامل ہیں، عوامی شکایات کا وزیر بلدیات سندھ سعید غنی نے بھی اپنے دورے کے بعد اعتراف کیا۔
خبر کا کوڈ : 745881
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش