0
Thursday 23 Aug 2018 09:34

مقبوضہ کشمیر، ستیہ پال نئے گورنر مقرر

مقبوضہ کشمیر، ستیہ پال نئے گورنر مقرر
اسلام ٹائمز۔ بھارتی حکومت نے مقبوضہ جموں کشمیر میں گورنر این این ووہرہ کو فوری طور پر تبدیل کر دیا ہے اور ریاست بہار کے گورنر ستیہ پال ملک کو کشمیر کا نیا گورنر مقرر کر دیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ کشمیر میں اس وقت گورنر راج ہے اور انتظامی امور کے حوالے سے گورنر کا کردار بےحد اہم ہے۔ ایک بھارتی ٹی وی کے مطابق اس وقت کشمیر میں کسی بھی اہم عہدے پر فائز شخصیت کی تبدیلی کشمیر میں پہلے سے خراب حالات کو مزید خراب کر سکتی ہے جبکہ تبدیل کئے گئے گورنر این این ووہرہ ایک تجربہ کار بیوروکریٹ تھے اور حالات کو بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے تھے۔ مقبوضہ کشمیر کے حالات پر گہری نظر رکھنے والے گورنر کی تبدیلی کو حیرانی سے دیکھ رہے ہیں اور ان کے لئے ایک بڑا سرپرائز بھی ہے۔ ان کا خیال ہے کہ کشمیر کے حالات صرف ایسا گورنر ٹھیک کر سکتا ہے جو یا تو انتظامی امور چلانے کا وسیع تجربہ رکھتا ہو یا پھر وہ ریٹائرڈ فوجی ہو لیکن سماج وادی پارٹی کے ٹکٹ پر کامیاب ہونے والے ستیہ پال ملک کشمیر کے حالات کی بہتری میں کوئی کردار ادا نہیں کر سکیں گے۔
خبر کا کوڈ : 745898
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش