QR CodeQR Code

فواد چوہدری کی آبائی علاقے میں آمد پر ڈالروں کے ہار سے استقبال

23 Aug 2018 13:17

فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ فواد چوہدری حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری کے وزارت سنبھالنے کے بعد آبائی علاقے میں آمد پر انہیں ڈالروں کا ہار پہنایا گیا۔ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات بننے کے بعد فواد چوہدری 21 اگست کو پہلی بار ضلع جہلم کی تحصیل دینہ کے علاقے لدھڑ پہنچے، اس موقع پر انہیں مقامی پی ٹی آئی رہنما چوہدری مقبول حسین جوئیہ نے ڈالروں کا ہار پہنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ہار کی مالیت ڈیڑھ سو ڈالر ہے، فواد چوہدری نے ڈالر کا ہار پہنے اپنی تصویر سوشل میڈیا پر بھی شیئر کی ہے جس پر لوگوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا جا رہا ہے۔ واضح رہے کہ فواد چوہدری نے 20 اگست کو وزیراعظم عمران خان کی کابینہ میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا۔ فواد چوہدری حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقے این اے 67 جہلم ٹو سے 93 ہزار 102 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 745917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745917/فواد-چوہدری-کی-آبائی-علاقے-میں-آمد-پر-ڈالروں-کے-ہار-سے-استقبال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org