0
Thursday 23 Aug 2018 14:43

بشار اسد نے بن سلمان کی ایران اور حزب اللہ سے متعلق پیشکش ٹھکرا دی، لبنانی پارلیمنٹ ممبر

بشار اسد نے بن سلمان کی ایران اور حزب اللہ سے متعلق پیشکش ٹھکرا دی، لبنانی پارلیمنٹ ممبر
اسلام ٹائمز۔ لبنان کی پارلیمنٹ کے ممبر اور حزب اللہ کے اتحادی نواف الموسوی نے سعودی عرب کی جانب سے بشار الاسد کو دی جانے والی پیشکش کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام کے صدر نے سعودی عرب کی پیشکش کو ٹھکرا دیا ہے۔ سعودی عرب نے شام کو پیشکش کی تھی کہ اگر وہ حزب اللہ اور ایران سے رابطوں کو ختم کر دے تو داخلی جنگ کی وجہ سے تباہ حال پورے ملک کی تعمیر میں اپنا کردار ادا کرنے کو تیار ہے۔ لبنانی پارلیمنٹ کے رکن کے مطابق اس پیشکش کو محمد بن سلمان کے خصوصی نمائندے نے شام کے صدر تک پہنچایا ہے۔
 
سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے بشار الاسد سے کہا ہے کہ اگر وہ ایران اور حزب اللہ سے رابطے توڑ لے تو تاحیات صدارت کیلئے اس کی حمایت اور شام کی دوبارہ تعمیر کیلئے بھرپور سرمایہ کاری کی جائے گی۔ نواف الموسوی نے کہا کہ شام کے صدر بشار الاسد مضبوط شخصیت کے مالک ہیں جو مقاومتی بلاک کی حمایت جاری رکھیں گے۔ واضح رہے اس سے پہلے بھی 2012 ء میں سعودی عرب کے بادشاہ ملک عبداللہ نے خفیہ وفد بھیج کر بشار اسد کو اسی طرح کا مشابھہ پیغام بھجوایا تھا اور شام سے کہا تھا کہ وہ ایران اور حزب اللہ سے رابطے ختم کر دے تاکہ اس کے بدلے شام میں اسکی حکومت کی حمایت کی جائے۔
خبر کا کوڈ : 745922
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش