0
Thursday 23 Aug 2018 15:06

عید کے دوسرا روز، سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری

عید کے دوسرا روز، سنت ابراہیمی کی پیروی میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان بھر میں عیدالاضحیٰ کے دوسرے روز بھی سنت ابراہیمی کی پیروی میں اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کا سلسلہ جاری ہے۔ علی الصبح اللہ کی راہ میں جانوروں کی قربانی کی گئی۔ قربانی کا گوشت جہاں عزیز و اقربا میں تقسیم کیا جا رہا ہے، وہیں مستحق افراد کو بھی عید کی خوشیوں میں شریک کیا گیا۔ حکومتی اداروں کی جانب سے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا جا رہا ہے، تاہم کئی علاقوں سے تاحال آلائشیں نہ اٹھائے جانے کی شکایات موصول ہوئی ہیں، جس سے تعفن پھیل گیا ہے۔ کراچی میں سندھ سولڈ ویسٹ بورڈ اور کے ایم سی نے جانوروں کی آلائشوں کو ٹھکانے لگایا۔ عید کے دوسرے روز بھی گھروں میں روایتی اور لذیذ کھانوں سے مہمانوں کی تواضع کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ رشتہ داروں اور دوست احباب سے عید ملنے کے علاوہ آج تفریح مقامات پر بھی لوگوں کا ہجوم نظر آ رہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 745924
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش