0
Thursday 23 Aug 2018 17:35
بین الاقوامی جوہری معاہدے کی پاسداری کیلئے

پورپی یونین ایران کو 18 میلین یورو کی امداد فراہم کریگا، مغرینی

پورپی یونین ایران کو 18 میلین یورو کی امداد فراہم کریگا، مغرینی
اسلام ٹائمز۔ یورپی یونین کی خارجہ امور کی چیئرمین فیڈریکا مغرینی نے کہا ہے کہ یورپی یونین ایران کے ساتھ تعاون کرنے کی پابند ہے۔ ایران کو دیا جانے والا امدادی پیکیج معاشی تعلقات پر مبنی ہے، جو ہمارے شہریوں کیلئے فائدہ مند اور انکی ترقی کا باعث ہے۔ یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ 2015ء میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کی پاسداری اور امریکی پابندیوں کی وجہ سے پیش آنے والی معاشی مشکلات کو کنٹرول کرنے کی غرض سے یورپی یونین ایران کو 18 میلین یورو ادا کرے گا۔ رویٹرز کے مطابق یورپی یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ ایران کے ساتھ ہونے والے جوہری معاہدے سے امریکہ کے نکلنے کے بعد پیش آنے والی معاشی مشکلات کو حل کرنے میں ایران کی مدد کرے گا۔ اس معاہدے کی امریکی خلاف ورزی کی وجہ سے یورپی یونین ایران کو 18 میلین یورو کا پیکج فراہم کرے گا۔

یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مئی کے مہینے میں ایران کے ساتھ ہونے والے بین الاقوامی جوہری معاہدے کو ختم کر دیا تھا اور ایران کے خلاف نئی پابندیاں لگانے کا اعلان کیا تھا۔ یورپی یونین کی طرف سے ایران کو دیئے جانے والے 18 میلین یورو درحقیقت یورپ اور ایران کے درمیان طے شدہ 50 میلین یورو کے بڑے پیکیج کا حصہ ہیں۔ بین الاقوامی خبری ذرائع کے مطابق اس پیکیج میں 8 میلین یورو کی رقم اسلامی جمہوریہ ایران کے پرائیویٹ سیکٹر کو فراہم کی جائے گی، جو ایران کی تجارتی ترقیاتی آرگنائزیشن سے وابستہ چھوٹی تنظیموں اور اداروں کو فراہم کئے جائیں گے۔ اسی طرح 8 میلین یورو کی رقم ایران کے اندر ماحولیاتی بہبود کے پروجیکٹس پر خرچ کی جائے گی جبکہ 2 میلین یورو منشیات کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے استعمال ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 745934
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش