0
Thursday 23 Aug 2018 17:39

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب عید کے بعد ہونیکا امکان

بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا انتخاب عید کے بعد ہونیکا امکان
اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کون ہوگا، یہ فیصلہ کرنے کیلئے اپوزیشن جماعتوں نے رابطوں میں اچانک تیزی پیدا کردی اور عید کے بعد بلوچستان اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کا اعلان کیا جائے گا۔ اس وقت اپوزیشن جماعتوں میں متحدہ مجلس عمل، بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل)، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی اور مسلم لیگ (ن) شامل ہیں۔ عید کے فوراً بعد نئے اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کیلئے اپوزیشن جماعتوں کا اجلاس بلایا جا رہا ہے، جس میں نئے اپوزیشن لیڈر کا انتخاب کیا جائے گا۔ اس وقت متحدہ مجلس عمل کے ارکان کی تعداد 10 ہے۔ بلوچستان نیشنل پارٹی (مینگل) کی تعداد 9، پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کی ایک اور مسلم لیگ (ن) کی ارکان کی تعداد ایک ہے۔ مستونگ پی بی 35 پر بھی ضمنی الیکشن ہوگا اور اب تک اس نشست پر چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے بحیثیت آزاد امیدوار کے حصہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ دوسری جانب پی بی 40 کی نشست سردار اختر مینگل نے خالی کی ہے، اس نشست پر بھی ضمنی الیکشن ہونا باقی ہے۔ دونوں نشستوں پر حزب اختلاف کے امیداروں کی کامیابی کا واضح امکان ہے۔ موجودہ اسمبلی میں پہلی مرتبہ مضبوط ترین اپوزیشن ہوگی، جبکہ حکومت کو اپوزیشن کا مقابلہ بڑی حکمت عملی اور دانشمندی سے کرنا ہوگا۔
خبر کا کوڈ : 745935
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش