0
Thursday 23 Aug 2018 18:45

پیپلز پارٹی سندھ حکومت میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو بھی شامل کرے، جماعت اسلامی

پیپلز پارٹی سندھ حکومت میں ایم کیو ایم اور پی ٹی آئی کو بھی شامل کرے، جماعت اسلامی
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن نے پاکستان تحریک انصاف اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کو سندھ حکومت میں شامل کرنے کا مشورہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں الخدمت کے تحت چرم قربانی مہم کے سلسلے میں لگائے گئے کیمپس کے دورے کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایم کیوایم اور پی ٹی آئی کو بھی سندھ حکومت میں شامل کرلے، تاکہ کراچی کے مسائل حل ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی عمران خان کے ملک و قوم کے حق میں ہونے والے ہر اقدام میں تعاون کرے گی، تاہم الیکشن دھاندلی پر تحفظات ضرور ہیں اور عمران خان نے جو وعدے کیے، انہیں پورا کریں، مختلف جماعتیں مختصر وقت کی سیاست کرتی ہیں، جو الیکشن کے بعد غروب ہو جاتی ہیں۔

حافظ نعیم الرحمن نے بتایا کہ پچھلے سال کے مقابلے میں جماعت اسلامی الخدمت کو اس سال زیادہ چرم قربانی حاصل ہوئیں، جماعت اسلامی الخدمت کے تحت 300 سے زائد مقامات پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزار سے زائد جانور قربان کیے گئے۔ امیر جماعت اسلامی نے کراچی میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے پر سیکورٹی اداروں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کی بدولت عوام آزادی کے ساتھ قربانی کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 745941
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش