QR CodeQR Code

وزیراعظم سے وزیراعلٰی پنجاب کی ملاقات، صوبائی کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت پر بات چیت

23 Aug 2018 18:47

عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان سے وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے ملاقات کی، اس موقع پر مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعلٰی پنجاب نے وزیراعظم عمران خان کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا جبکہ اس موقع پر پنجاب کابینہ میں نئے ارکان کی شمولیت کے حوالے سے مشاورت کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلٰی پنجاب کو 100 روزہ پلان کے حوالے سے آگاہ کیا اور کہا کہ پنجاب کے عوام نے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے اس لئے انہیں مایوس نہیں کرنا۔ عمران خان نے ہدایت کی کہ پنجاب پولیس کے کلچر کو تبدیل کرنے کے لئے ضروری اقدامات کئے جائیں اور پنجاب میں بھی خیبر پختونخواہ طرز کی اصلاحات لانا ناگزیر ہیں۔ وزیراعظم نے سادگی اور کفایت شعاری پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اسے اولین ترجیحات میں شامل رکھنا ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 745942

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745942/وزیراعظم-سے-وزیراعل-ی-پنجاب-کی-ملاقات-صوبائی-کابینہ-میں-نئے-ارکان-شمولیت-پر-بات-چیت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org