QR CodeQR Code

پردیسیوں کی واپسی کے بعد پشاور کی سڑکیں سنسان

23 Aug 2018 21:20

پشاور میں مقیم دیگر اضلاع کے سرکاری ملازمین، نجی دفاتر میں کام کرنیوالے ورکرز، محنت مزدوری کرنیوالے افراد اور پڑھائی کے سلسلے میں مقیم طلبہ نے اتوار کے روز ہی اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ پردیسیوں کی واپسی کے بعد پشاور کی سڑکیں سنسان ہوگئیں اور پشاور میں صرف پشاوری رہ گئے۔ عید الاضحیٰ اپنے خاندان والوں کے ساتھ منانے کیلئے گذشتہ روز مختلف کاروباری امور سمیت پڑھائی کیلئے پشاور میں ٹھہرے افراد نے اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا، جس کے بعد پشاور کی سڑکیں سنسان ہوگئیں۔ اسی طرح پرائیویٹ ہاسٹل، ہوٹل، کرایہ کے کمرے اور پوش علاقے حیات آباد، گلبہار، راحت آباد، یونیورسٹی ٹاؤن سمیت یونیورسٹی کیمپس بھی ویران ہوگیا۔ واضح رہے کہ پشاور میں مقیم دیگر اضلاع کے سرکاری ملازمین، نجی دفاتر میں کام کرنے والے ورکرز، محنت مزدوری کرنے والے افراد اور پڑھائی کے سلسلے میں مقیم طلبہ نے اتوار کے روز ہی اپنے آبائی علاقوں کا رخ کر لیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 745954

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745954/پردیسیوں-کی-واپسی-کے-بعد-پشاور-سڑکیں-سنسان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org