QR CodeQR Code

پاکستان میں اب کوئی وی آئی پی نہیں، وزیراعلٰی خیبر پختونخوا

23 Aug 2018 21:24

وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک غریب ہے، اس لئے ہمیں فضول خرچیوں سے بچ کر سادگی اپنانا ہوگی، تحریک انصاف کے منشور میں بھی سادگی شامل ہے اور اس پر من وعن عملدرآمد ہوگا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا ہے کہ ملک میں اب کوئی وی آئی پی نہیں، سادگی ہماری پارٹی کا منشور ہے جس پر من و عن عمل ہوگا۔ سوات میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیراعلٰی خیبر پختونخوا محمود خان کا کہنا تھا کہ ہمارا ملک غریب ہے، اس لئے ہمیں فضول خرچیوں سے بچ کر سادگی اپنانا ہوگی، تحریک انصاف کے منشور میں بھی سادگی شامل ہے اور اس پر من و عن عملدرآمد ہوگا، اب کوئی وی آئی پی نہیں، پی ٹی آئی حکام وزیراعلٰی ہاؤس اور گورنر ہاؤس میں نہیں رہیں گے بلکہ صدر مملکت بھی ایوان صدر میں نہیں رہیں گے۔ محمود خان کا کہنا تھا کہ پورے صوبے کا وزیراعلٰی ہوں، چیلنجز سے نمٹنے کیلئے تیار ہوں، ترقی کا سفر ہمارا مقصد ہے، وادی سوات میں سیاحت کے فروغ کیلئے اقدامات کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 745956

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745956/پاکستان-میں-اب-کوئی-وی-ا-ئی-پی-نہیں-وزیراعل-ی-خیبر-پختونخوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org