0
Friday 24 Aug 2018 02:27
عالمی برادری افغانستان میں امن کی خواہاں ہے

قوم کو تلخ فیصلوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزیر خارجہ

او آئی سی کا فورم فعال طریقے سے استعمال کرنا ہوگا
قوم کو تلخ فیصلوں کیلئے تیار رہنا ہوگا، وزیر خارجہ
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت ہیں، عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی جبکہ قوم کو تلخ فیصلوں کے لیے تیار رہنا ہو گا۔ ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ عمران خان نے وزیراعظم بننے کے بعد قوم سے اپنے پہلے خطاب میں عام آدمی کے جذبات کی ترجمانی کی، قوم کو تیار رہنا ہوگا، کچھ تلخ فیصلے کرنے ہوں گے۔ عمران خان نے قوم سے ساتھ دینے کی درخواست کی ہے، معاشی حالات بہت غور طلب ہیں اور بڑی پیچیدہ کیفیت ہے، خارجہ چیلنجز کا بھی سامنا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کابینہ کے پہلے اجلاس میں عمران خان نے بڑے فیصلے کیے ہیں، ان کی رہنمائی میں آگےبڑھنے کی کوشش کریں گے، لیکن عوام کے بغیر یہ ممکن نہیں، کچھ تلخ اور کڑوے فیصلے کرنے ہوں گے جن کے لیے عوام کو تیار رہنا ہوگا، قوم کو بہتر مستقبل کے لیے ہمت اور حوصلے سے آگے بڑھنا ہوگا۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارے پاس بھارتی جاسوس کلبھوشن کے خلاف ٹھوس ثبوت موجود ہیں، امید ہے پاکستان کو عالمی عدالت میں کامیابی ملے گی، کوشش کریں گے عالمی عدالت میں اپنا موقف موثر طور پر پیش کریں، ملک میں ساڑھے چار سال تک کوئی وزیر خارجہ نہیں تھا، پاکستانیوں کو عید کی مبارکباد دینے پر بھارتی وزیراعظم کا شکر گزار ہوں۔ بدلتے حالات میں نئے راستے نکلتے ہیں، عالمی برادری افغانستان میں امن کی خواہاں ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ امت مسلمہ کے مسائل کو حل کرنے کے لیے او آئی سی کا فورم فعال طریقے سے استعمال کرنا چاہیے، او آئی سی پر گستاخانوں خاکوں کا مسئلہ اٹھائیں گے اور مسلمانوں کے جذبات سے دنیا کو آگاہ کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 745965
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش