QR CodeQR Code

سانحہ اے پی ایس کے زخمی طالبعلم کی برطانوی امتحانات میں اعلٰی کارکردگی

24 Aug 2018 10:29

اے پی ایس کے زخمی طالبعلم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلٰی کارکردگی دکھائی، مذکورہ طالب علم احمد نواز نے جی سی ایس ای امتحان میں 6 مضامین میں اے سٹار حاصل کئے، جبکہ 2 ایز میں اے گریڈ حاصل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ سانحہ آرمی پبلک اسکول پشاور میں زخمی ہونے والے طالب علم احمد نواز نے برطانوی امتحانات میں اعلٰی کارکردگی دکھاتے ہوئے پوزیشن حاصل کرلی۔ تفصیلات کے مطابق اے پی ایس کے زخمی طالبعلم کی برطانوی امتحانات میں اعلٰی کارکردگی دکھائی، مذکورہ طالب علم احمد نواز نے جی سی ایس ای امتحان میں 6 مضامین میں اے سٹار حاصل کئے، جبکہ 2 ایز میں اے گریڈ حاصل کیا۔ واضح رہے کہ احمد نواز 16 دسمبر 2014ء کو پشاور کے آرمی پبلک اسکول پر ہونے والے دہشت گردوں کے حملے میں زخمی ہوگئے تھے۔ اس سانحے میں 141 افراد شہید ہوئے تھے، جن میں زیادہ تعداد معصوم طالب علموں کی تھی۔ احمد نواز نے ٹوئٹر پر اپنی کامیابی کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس میں سب سے بڑا ہاتھ ان کے والدین کی دعا کا ہے اور اس کامیابی نے انہیں آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلے سے قریب کر دیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 745973

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745973/سانحہ-اے-پی-ایس-کے-زخمی-طالبعلم-کی-برطانوی-امتحانات-میں-اعل-ی-کارکردگی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org