0
Friday 24 Aug 2018 14:16

پاک فوج میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے، کراچی، ملتان، راولپنڈی کے کور کمانڈر تبدیل

پاک فوج میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے، کراچی، ملتان، راولپنڈی کے کور کمانڈر تبدیل
اسلام ٹائمز۔ پاک فوج میں اعلٰی سطح کے تقرر و تبادلے کر دیئے گئے، لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا کو آئی جی سی اینڈ آئی ٹی تعینات کر دیا گیا، اس سے پہلے وہ کور کمانڈر کراچی تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ندیم رضا چیف آف جنرل اسٹاف جبکہ موجودہ چیف آف جنرل سٹاف لیفٹیننٹ جنرل بلال اکبر کور کمانڈر راولپنڈی اور لیفٹیننٹ جنرل نعیم اشرف کو کور کمانڈر ملتان تعینات کیا گیا، وہ اس سے پہلے چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا تعینات تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق، کور کمانڈر ملتان لیفٹیننٹ جنرل عبداللہ ڈوگر چیئرمین ہیوی انڈسٹریز ٹیکسلا جبکہ لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز کور کمانڈر کراچی تعینات کیا گیا، لیفٹننٹ جنرل ہمایوں عزیز آئی جی سی اینڈ آئی ٹی کے عہدے پر تعینات تھے۔
خبر کا کوڈ : 745978
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش