0
Friday 24 Aug 2018 15:03

وفاقی سرکاری ملازمین کے مزے ختم، ہفتےمیں ایک چھٹی کی سمری تیار

وفاقی سرکاری ملازمین کے مزے ختم، ہفتےمیں ایک چھٹی کی سمری تیار
اسلام ٹائمز۔ نئی حکومت نے ہفتے میں صرف ایک چھٹی کی سمری تیار کرلی ہے جو وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں پیش کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق ارکان پارلیمنٹ، وزراء اور وزیراعظم کے صوابدیدی فنڈز پر پابندی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، فنانس ڈویژن صوابدیدی فنڈز ختم کرنے کی سمری کابینہ میں پیش کرے گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں، اور سیکرٹریز کے بیرون ملک دوروں پر پابندی کے اطلاق کی جائزہ رپورٹ بھی  پیش کی جائے گی۔ وزيراعظم عمران خان آج کابینہ اجلاس میں وزارتوں سے بریفنگ بھی لیں گے، جس کے لئے انہوں نے چاروں صوبائی گورنرز کا اجلاس بھی آج طلب کرلیا۔

وفاقی سرکاری ملازمین کے مزے ختم ہونے والے ہیں۔ نئی وفاقی حکومت ہفتے کی چھٹی ختم کرنے پر غور کر رہی ہے۔ پانچ کی بجائے چھ ورکنگ ڈیز بحال کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا۔ منظوری وفاقی کابینہ سے لی جائے گی۔ وزیراعظم نے ہفتے بھر میں ہی نئی کابینہ کی دوسری بیٹھک بلالی۔ اجلاس آج جمعے کو ہوگا۔ وزارت کیڈ کو ختم کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ پی ٹی آئی حکومت کی سادگی کی پالیسی کے تحت، افسران کے غیر ضروری بیرونی دوروں پر بھی پابندی لگے گی۔ کابینہ اجلاس میں وزارتوں کے جائزے سمیت اہم قومی معاملات پر غور ہوگا۔ وزیراعظم کے سو روزہ پلان پر عملدرآمد یقینی بنانے کا معاملہ بھی ایجنڈے کا حصہ ہوگا۔ اجلاس میں وزارت کیڈ ختم کئے جانے کی منظوری کا بھی امکان ہے۔ 
خبر کا کوڈ : 745981
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش