QR CodeQR Code

وزارت داخلہ کی ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹیاں کم کرنے کی مخالفت

24 Aug 2018 17:17

وفاقی کابینہ کو بھجوائی گئی سمری کے مطابق وزارت داخلہ کا موقف ہے کہ ہفتے کی چھٹی ختم کر دی جائے تب بھی اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رہیں گے، ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا۔


اسلام ٹائمز۔ وزارت داخلہ نے ملک بھر میں ہفتہ وار چھٹیاں کم کرنے کی مخالفت کر دی، وزارت داخلہ کی جانب سے کابینہ کو بھجوائی گئی سمری کی کاپی میڈیا کو موصول ہوگئی۔ سمری میں کہا گیا ہے کہ 2011ء میں وزارت پانی و بجلی کی سفارش پر ہفتہ وار 2 چھٹیاں کرنے کا فیصلہ کیا گیا، ہفتہ وار دو چھٹیاں کرنے کا مقصد توانائی بحران پر قابو پانے اور بجلی کی بچت کے لئے کیا گیا، ہفتے میں ایک تعطیل بڑھانے کے باوجود سرکاری دفاتر کے اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رکھے گئے۔



وزارت داخلہ کی سمری میں مزید کہا گیا کہ ہفتے کی چھٹی ختم کر دی جائے تب بھی اوقات کار 40 گھنٹے فی ہفتہ ہی رہیں گے، ہفتے کی چھٹی ختم کرنے سے سرکاری اداروں کی کارکردگی پر خاطر خواہ اثر نہیں پڑے گا، وفاقی کابینہ کی مرضی ہے ہفتے کی چھٹی ختم کرنی ہے یا جاری رکھنی ہے۔


خبر کا کوڈ: 745995

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/745995/وزارت-داخلہ-کی-ملک-بھر-میں-ہفتہ-وار-چھٹیاں-کم-کرنے-مخالفت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org