0
Friday 24 Aug 2018 17:27

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم

پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، وفاقی وزیر پیٹرولیم
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم بھی اِن ایکشن، تمام اداروں اور کمپنیوں سے اضافی گاڑیاں واپس لینے کا اعلان، کہتے ہیں کہ ڈیزل عام آدمی کا فیول ہے، اس کی قیمت پیٹرول کے برابر لائیں گے، ٹیکس عالمی معیار کے مطابق ہوگا۔ وفاقی وزیر پیٹرولیم ڈویژن غلام سرور خان نے کہا ہے کہ ایل این جی کے تمام معاہدے عوام کے سامنے لائے جائیں گے، کسی بھی سطح پر کرپشن برداشت نہیں کی جائے گی۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے غلام سرور خان نے کہا کہ ڈیزل کی قیمت پیٹرول کے برابر لائی جائے گی، تاکہ عام عوام پر مہنگائی کا بوجھ کم کیا جا سکے، اس کے علاوہ ملکی سطح پر بھی تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش تیز کی جائے گی۔ وزیر پیٹرولیم کا کہنا تھا کہ پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ہر صورت پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے، امید ہے ایران کی جانب سے عالمی عدالت جانے کی نوبت نہیں آئے گی۔
خبر کا کوڈ : 745996
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش