0
Friday 24 Aug 2018 17:50

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم میں پنجاب کی کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیر اعظم میں پنجاب کی کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم عمران خان میں پنجاب کی کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے، پنجاب کابینہ کے ناموں کو 2 روز میں حتمی شکل دے دی جائے گی، ذرائع کے مطابق علیم خان کو محکمہ بلدیات اور یاسمین راشد کو صوبائی وزارت صحت دینے پر غور کیا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیراعظم عمران خان سے مشاورت کی جس کے مطابق پنجاب کابینہ کے لئے پہلے مرحلے میں 15 وزراء کو قلمدان سونپے جائیں گے۔ دونوں رہنماؤں نے پنجاب کی کابینہ مختصر رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ تحریک انصاف کے سینئر ارکان کو بھی وزارتیں دی جائیں گی، جبکہ پہلے مرحلے کے لئے وزراء کے ممکنہ محکموں کے لئے متعدد نام زیرغور ہیں۔ جن میں میاں محمودالرشید کو ہاوسنگ اور سی اینڈ ڈبلیو جبکہ علیم خان کو محکمہ بلدیات ملنے کا امکان ہے، اسی طرح راجا بشارت پارلیمانی امور اور جہانزیب کچھی کو لائیو اسٹاک کا وزیر بنانے پر غور کیا جا رہا ہے، ہاشم بخت کو تعلیم، حسنین دریشک کو خزانہ، اسلم اقبال کو اطلاعات، یاسمین راشد کو صحت، راجا یاسر کو ہایئرایجوکیشن کا وزیر اور سبطین خان کو وزیر زراعت بنائے جانے کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ فیاض الحسن، راشدحفیظ، سعدیہ سہیل، مراد راس، اجمل چیمہ، محسن لغاری اور ملک اختر کے نام بھی زیرغور ہیں جبکہ سینئر وزیر کا فیصلہ عمران خان کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 745999
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش