قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے، وزیراعظم کی ہدایت
24 Aug 2018 18:02
وزیراعظم آفس میں ملاقات کے دوران اسپیکر قومی اسمبلی نے منصب سنبھالنے پر عمران خان کو مبارک باد دی۔ اسد قیصر نے کہا کہ وہ ایوان کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔ وزیراعظم عمران خان سے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسلام آباد میں وزیراعظم آفس میں ملاقات کی۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم عمران خان کو مبارک باد دی، ملاقات میں اسمبلی میں قانون سازی سے متعلقہ امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ عوام کو نئے پاکستان کی اسمبلی سے بہت توقعات ہیں، قومی اسمبلی کے اخراجات کو ہر ممکن حد تک کم کیا جائے۔ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ وہ ایوان کو بہترین انداز میں چلانے کی کوشش کریں گے اور عوامی مسائل کے حل کے لئے قانون سازی کا عمل تیز کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ: 746002